
ریاض (ویب ڈیسک )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے
اپنی ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے سعودی کابینہ کو آگاہ کیا
شاہ سلمان نے کہاہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی،برادرانہ تعلقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقے اور علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کیلئے کی جانے والی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنی ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے سعودی کابینہ کو آگاہ کیا ہے۔ شاہ سلمان نے بتایا پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی،برادرانہ تعلقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقے اور علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کے لیے کی جانے والی عالمی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران فلسطینی صدر کے ساتھ سعودی قیادت کی ملاقاتوں، مذاکرات، مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور فلسطینی سعودی بزنس کونسل کے قیام کے فیصلے کو سراہا۔





































