
پیرس (ویب ڈیسک ) فرانس کے دارلحکومت پیر س میں سالانہ چاکلیٹ میلے کا آغاز ہوگیا، میلہ 3
نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
30 اکتوبر کو شروع ہونے والے اس میلے کے دوران چا کلیٹ سے تیار شدہ ملبوسات کی بھی ”
چاکلیٹ ٹرینڈز فیشن شو“ کے نام سے نمائش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق فرانس بھر سے 700 سے زیادہ معروف چاکلیٹ ساز ادارے، پیسٹری شیفرز، کنفیکشنرز اور چاکلیٹ انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اس پانچ روزہ میلے میں حصہ لے رہے ہیں ۔
چاکلیٹ کے نمائشی میلے ”لی سلون ڈو چوکولیٹ“ میں ہر سال شرکت کے لئے دور دراز سے سینکڑوں لوگ آتے ہیں اور نمائش میں جدید ڈیزائنوںمیں سجائے گئی چاکلیٹس اور ان کے مختلف ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔میلے کے اختتام پر جیتے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔




































