
تفتان(ویب ڈیسک )ایران میں کروونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت بلوچستان نے ہنگامی طور پر ایران سے منسلک پانچ اضلاع میں
ایمرجنسی نافذ کرکے اپنی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا آج سات دن کے بندش کے بعد پاک ایران سرحدی شہر تفتان امیگریشن آفس کو جزوی طور پر کھلنے کے بعد ایران میں پھنسے 300 سے زائد پاکستانی تاجر اور زائرین پاکستان پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق ایران سے آنے والوں میں 186 زائرین جبکہ 154 تاجر اور دیگرافراد شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان ہاوس میں موجود 252 زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا گزشتہ شب پاکستان آنے والے تین سو سے زائد مسافروں کو پاکستان ہاوس میں قرنطینہ میں 14 دن کیلئے رکھا گیا ہے۔جہاں تک ہر 48 گھنٹے بعد اسکریننگ کی جائے گی حکام کے مطابق ایران میں 5 ہزار سے زائد زائرین موجود ہیں،، جنہیں واپسی پر 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔





































