
سینٹ پال (ویب ڈیسک)امریکاکی تاریخ میں پہلی بار لاڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی۔رمضان المبارک میں لاؤڈ
اسپیکر پر اذان کی اجازت امریکی ریاست منی سوٹا کے حکام نے دی۔
انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد 3 شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضاؤں میں گونجتی ہوئی سنی۔امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قبل ازیں امریکامیں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریبا 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمارمیں بتایاگیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871ہو گئی ہے۔





































