
لندن(ویب ڈیسک)کورونا وائر س کی وجہ سے برطانیہ میں مزید 3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے
اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ تقریبا دنیا کا ہر ملک کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں کچھ پاکستانی ڈاکٹر بھی اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور دن رات عملے کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر سکیں۔ اسی دوران مزید3پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں کورو نا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والا پہلا ڈاکٹر بھی پاکستانی تھا جس کے بعد اب تک برطانیہ میں ایک پاکستانی نرس اور 9 ڈاکٹر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔





































