
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا کبھی بھی ختم نہ ہواور یہ مستقل بیماری میں تبدیل ہو جائے۔ خدشہ
ہے کہیں کورونا وائرس اینڈیمک میں نہ بدل جائے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کا کہنا تھا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ پابندیوں میں نرمی سے اس وائرس کی دوسری لہر نہیں پھیلے گی۔ مائیک رائن نے مزید بتایا کہ ’بہت سے ممالک چاہیں گے کہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہے کسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔
ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے ماہر مائیک رائن ایک آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے کی نسبت فضائی سفرمیں وائرس پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا وائرس کی وبا شاید کبھی ختم نہیں ہوسکے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا پڑے گا۔ یہ وائرس ہماری برادریوں میں ایک اور وبائی وائرس کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور یہ وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کی پوری آبادی کو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے۔





































