
نیو یارک (دنیا ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی میں لامحدود مدت کے لیے توسیع کرنے کی
امریکی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قرارداد کے حق میں امریکا کے علاوہ صرف ڈومینیکن ری پبلک نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس نے اس کی مخالفت کی۔
جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر گیارہ ممالک نے اس پر ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے پینل کے اس فیصلے کو ناقابل معافی ’ناکامی‘ قرار دیا۔ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔ سن 2015 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اس تاریخ کا تعین کیا گیا تھا۔ امریکا پہلے ہی اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔





































