سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج
کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو ایک برس بھی ہوچکا ہے۔
بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔اس کے علاوہ جموں کے علاقے پونچھ اور رمبان میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔