
کابل(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کےحامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر3 دھما کے ہوئے جس میں بہت سےامریکی
فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ،دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب ہوا، جس میں بہت سے افغان شہری زخمی ہوئے ہیں ،
ابھی اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اس دھماکے میں کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات امریکی فوجی محفوظ ہیں یا نہیں۔ تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 12 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں ،جبکہ 140 زخمی ہیں۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی ۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم ہلاکتوں سے متعلق ابھی ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں اور اس حوالے سے ہم جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔





































