
ممبئی ( ویب ڈیسک )معروف بھارتی شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ان کی عمر ستر برس تھی ۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کوویڈ کی شروعاتی علامتیں نظر آنے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے،اور اس وقت میں آربندو اسپتال میں داخل ہوں، دعا کیجیے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دوں۔“
ڈاکٹر راحت اندوری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لوگوں سے دعا کی اپیل تھی، اور ساتھ ساتھ یہ بھی گزارش کی ہے کہ خیریت جاننے کے لیے انہیں فون نہ کیا جائے۔
ان کی شاعری کا ایک الگ رنگ تھا جو لوگوں میں خاصا مقبول تھا.ان کی شاعری میں سیاسی فکر بھی نظر آتی ہے اور تغزل بھی.
ان کا یہ شعر خاصا مقبول تھا ۔





































