
کیپ ٹائون (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اوراسپنر ثنامیر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔
پاکستان کی ثنا ء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثنا ء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا
۔پاکستان کی ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔
ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146ہے۔




































