
لندن(اسپورٹس ڈیسک )ورلڈکپ میں پاکستان کےخلاف سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کو کھیلنا ان
کیلئے مشکل تھا۔
ایک انٹرویو میں وارنر نےکہا کہ پیسر محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور جب گیند کو سوئنگ کرتے ہیں تو مشکلات پیش آتی ہیں، سوئنگ اور سیم دونوں ہوں تو عامر کا سامنا کرنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے۔
پیسرکی بولنگ پر زیادہ اسٹروکس کھیلنے کی بجائے گیندیں چھوڑنے کو ترجیح دی لیکن اس پچ پر اسٹرائیک تبدیل کرنے رہنا بھی آسان نہ تھا، وکٹ پر بولنگ کیلئے زیادہ سپورٹ تھی اس لیے ٹیسٹ میچ والا انداز اپنایا۔
وارنرنےکہا کہ پاکستان کیخلاف انہیں اپنے مزاج کےمطابق کھیلنے کاموقع ملا جس کا فائدہ اٹھایا۔معلوم تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کے 10 اوور ہونے ہیں اور ان دونوں کو ہدف بنانا ذہن میں تھا۔





































