
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسڑیلیا کے خلاف حکمت عملی پر عمل نہیں کرسکے۔مجھے اپنی ٹیم
پراعتماد ہےاورہم صورتحا ل بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کپتان کا کہنا تھا کہ ۔ پاکستان ٹیم نے مختلف اوقات میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم پوری طرح عمل درآمد نہ کر پائے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میرے حساب سے ہمارا آغاز اچھاتھا۔ بارش بھی ٹل گئی تھی اورموسم کی صورتحا ل تبدیل ہوچکی تھی، ہمارامنصوبہ تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈ نگ کریں گے اور پھر انہیں 270-280 تک محدودرکھیں گے۔مگر فیلڈنگ مطلوبہ معیار کی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کرکٹر ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا تجربہ آئندہ میچوں میں کام آئے گا، یقین ہے کہ ان کی طرف سے ایک اچھی اننگز آنے کو ہے۔





































