
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےقومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ اور باولنگ کوچ کے ناموں کا اعلان آج کیا
جائے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور باولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد آج منظوری پانے والے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا جاے گا۔
پہلے مرحلے میں کوچز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا،بعد ازاں ہیڈکوچ پریس کانفرنس کرکے اپنے پلان سے میڈیا کو بریف کرنے کے ساتھ مختلف سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔
واضح رہے پی سی بی کے 5رکنی پینل وسیم خان، ذاکر خان،انتخاب عالم، بازید خان اورممبرگورننگ بورڈ اسد علی نے مصباح الحق، ڈین جونز، محسن خان اور جوہان بوتھا کے ہیڈکوچ کے لئے انٹرویو کئے تھے ۔وقاریونس باؤلنگ کوچ کے لیے انٹرویو دینے والے واحد امیدوار تھے۔




































