
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نےسابق کپتان مصباح الحق کوقومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ اور چیف
سلیکٹر جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیاہت۔
مصباح الحق اور وقار یونس کو تین، تین سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا۔
پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی ۔مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی ۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔
چیف ایگزیکٹو محمد وسیم نے کہا کہ امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا، کوچز کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام درخواست گزاروں کے مشکور ہیں۔




































