
لندن(رنگ نو اسپورٹس) انگلینڈ اور ویلز میں جاری بارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جمعرات کو دفاعی چیمپئن
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48رنز سے شکست دے دی۔کینگروز کے 181رنز کے پہاڑ جیسے اسکورکے جواب میں بنگال ٹائیگرز نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے گذشتہ میچوں کی طرح ایک بارپھرشاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور شکست کے باوجود کرکٹ ناقدین اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 381 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 166 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کے سومیا سرکار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلادیشی ٹیم پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز مشفق الرحیم نے بنائے۔انہوں نے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔
آسٹریلیا کے نیتھن کولٹر نائل، مچل سٹارک اور مارکس سٹوائنس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میچ کے ساتھ ہی آسٹریلیا 6 میچز کھیلنے کے بعد 10پوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا ہے۔
جبکہ بنگلادیش 6میچز کھیلنے کے بعد 5پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔





































