
لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ٹینس ا سٹار جو سیلسبری اور انکی ہم وطن جوڑی دار ہیریٹ ڈارٹ نے برٹش اوپن ٹینس
ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میچ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار جیمی مرے اور انکو ہم وطن جوڑی دار ہیدر واٹسن کو شکست دیکر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
روہمپٹن کے ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جو سیلسبری اور انکی ہم وطن جوڑی دار ہیریٹ ڈارٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار جیمی مرے اور انکو ہم وطن جوڑی دار ہیدر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
انکی فتح کا سکور 6-4 اور 6-2 تھا۔
ٹورنامنٹ کے منتظم جیمی مرے نے کہا کہ ٹینس کھیل کے حوالے سے یہ ایک ہفتہ حیرت انگیز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ سب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ دورے عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے معطل تھے۔





































