فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک)ایران میں جاری دوسری ایشین یوتھ بیچ ہینڈبال چیمپئن 2022ء کے لیگ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔اس ٹیم
میں پنجاب کالج کے2 کھلاڑیوں نے نعیم تاج اور محمد احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پنجاب کالج کی ہینڈبال ٹیم نے انٹر بورڈ فیصل آباد میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اپنے جوانوں پر فخر ہے پنجاب کالج کی یہ ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرتا ہے۔
ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج خالد یعقوب نے بتایا کہ یہ ان کے ادارے کے باعث فخر بات ہے کہ ان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلندکیا۔