لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹر عائشہ نسیم نے دین اسلام کی خاطرکرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ،خلیج ٹائمز کے مطابق عائشہ نسیم نے
پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہی کر دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو دین اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں اور کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر تی ہیں ۔
عائشہ نسیم نے تیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور چارویمن انٹر نیشنل میچز کھلے ہیں ۔انہوں نے دوہزاربیس میں پاکستان کیلئے ڈیبیو بھی کیا تھا ۔ادھر پی سی بی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو اسلام کی خاطر چھوڑنے کاموقف درست نہیں ،اس پر جلدپی سے بی کی جانب سے موقف سامنے آئے گا۔