
کراچی (رنگ نواسپورٹس ڈیسک ) ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بی ٹی کے اسٹارز نے معمار اسٹارزکو نوے رنز سے
شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
بی ٹی کے اسٹارز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 245رنز بنائے، سعید حسن اور قربان بروہی کی شاندار سنچریاں۔قربان بروہی 128اور سعید حسن 105رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں معمار اسٹارز کی پوری ٹیم 155رنزبنا کر آئوٹ ہوگئی۔
عفیف علی خان ،رحمن کیانی کی دو 2وکٹیں ۔ سعید حسن اور طلال کی عمدہ بولنگ سے بی ٹی کے اسٹارز کامیاب ہوگئی۔سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی کو اسپورٹس سٹی کا درجہ دیا جائے۔نیشنل گیمز کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ کھیل نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ شہر کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے ۔
بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی خوبیاں نکھر کرسامنے آرہی ہیں۔نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،شہر میں کرکٹ کا کریز بڑھتا جارہا ہے ،احمد چوہان نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں۔




































