
کراچی:سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ان
کا گھر اجاڑ دیا گیا اور بچے اپنے والد سے محروم ہو گئے، حتیٰ کہ پانچ ماہ کے بچے کو اب تک والد نے نہیں تھاما۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے بطور بیوی اور ماں ہر ممکن کوشش کی، تاہم معاملات اس وقت بگڑے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی۔ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی، انصاف کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں اور تمام معاملات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے دھمکیوں سے قانونی طور پر نمٹنے کا اعلان بھی کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم نے طویل اختلافات کے باعث طلاق کے لیے کیس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔





































