
لندن(رنگ نو ڈاٹ کام) پانچویں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا کر سیریز4-0 سے
جیت لی۔
اتوار کو ہیڈنگلے کارنیگی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں پر 351رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لیے 352رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتدا ہی سے انگلش بولرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اورپوری ٹیم 46.5اوورز میں 297رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان سرفراز احمد97رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور انگلش وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے ابتدائی تین بیٹسمینوں میں فخر زمان اور محمد حفیظ کوئی رن بنائے بغیر جبکہ عابد علی 5 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شعیب ملک نے صرف 4، عماد وسیم 25، آصف علی 22، حسن علی 11 اور محمد حسنین نے 28رنز بنائے۔جبکہ پاکستانی اننگز کی خوشگوار بات یہ تھی کہ دسویں اور آخری وکٹ کی شراکت میں شاہین آفریدی اور محمد حسنین نے دلیرانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے 40گیندوں پر47رنز کا اضافہ کیا۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔





































