
اسلام آباد( ویب ڈیسک:تصویر اے ایف پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا
سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ جب میں نے ان سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے ہوں۔
اس پر سعودی ولی عہد کی جانب سے یہ کہنا کہ آپ سعودی عرب میں مجھے اپنا سفیر سمجھیں‘، اور اس بات نے پاکستان کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی آج ناشتے پر بھی ملاقات کی، جس میں عمران خان نے محمد بن سلمان سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنے پر اظہار تشکر کیا۔
سعودی علی عہد اپنے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ارکان پارلیمنٹ اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر
جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
۔





































