
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں گندم کی سپلائی بہتر بنانے کے حوالہ سے وزارت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کی تجویز پر 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے
کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کابینہ کی رابطہ کمیٹی نے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں گندم کی سپلائی بہتر بنانے کے لئے نجی شعبہ کے ذریعہ فوری طور پر 10لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی جبکہ اس سے قبل فروری میں بھی پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا کہا گیا تھا۔جبکہ گندم کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کر دیئے گئے جن میں کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ جبکہ تما م صوبائی حکومتوں سے کہا گیا کہ وہ صوبوں میں گندم کی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گی اور اس میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔





































