
ٹنڈوآدم( سلمان غوری/نمائندہ خصوصی رنگ نوڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی مساجد میں سفاک دہشت گرد کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں کراچی کے علاقے
لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے34 سالہ نوجوان این ای ڈی یونیورسٹی سےسافٹ ویئرانجینئرنگ کے ڈگری ہولڈرسید جہانداد علی ولد سید منظور علی شامل ہیں ۔شہید کے لواحقین میں ایک بیوہ، 2 بیٹیاں اور ایک چارماہ کا بیٹا ہے۔
شہید کی والدہ کا تعلق ٹنڈوآدم سے ہے اورشہید ٹنڈوآدم کے سید نسیم شاہ کےنواسےتھےاور وہ گزشتہ 8 سال سے نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر تھے۔

شہید جہانداد کی یہ نصویر جمعہ کے روز اس وقت کی ہے جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گھر سے رخصت ہوا ،لیکن یہ اس کی آخری تصویر ثابت ہوئی ۔




































