
پولیو مہم کے خلاف بچوں سے بے ہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ملزم نے پولیو مہم کے دوران 6روز قبل ماشو خیل کے ایک اسکول میں پولیو ویکسین کی وجہ سے بچوں کی طبعت خراب ہونے کا ڈوامہ رچایا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے صبح نو بجے ویکسین پلائی تھی جس سکے بعد بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا کہا گیا ۔
بچوں کی طبیعت کراب ہونے کی خبر پر مشتعل علاقہ مکینوں نے بنیادی مرکز صحت کو نذرآتش کیا تھا ،بچوں کی بے ہوشی سے متعلق ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی ،تاہم اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے ۔




































