
مہمند ایجنسی( ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس آ ف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم عمران خان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج نے وادی تیراہ میں امن کیلئے بڑی جنگ لڑی ہے،پاک فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے ثاقب نثار کی بھی تعریف کی اورکہا کہ میں ثاقب نثار کو خراج تحیسن پیش کرتا ہوں ،جوکام انہوں نے کیا وہ عدلیہ کا کام نہیں تھا ۔
وزیربرائے آبی وسائل نے کہا کہ ملک دشمنوں نے اسے بنجر کرنے کی کوشش کی۔قوم ملک کیلئے مہنگائی اورہرطرح کی پریشانی برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔





































