
اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
مشیر خزانہڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے پٹرول 108 روپے فی لیٹر کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپے اضافے سے122.32 منظور کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔ ای سی سی نے پٹرول پر 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی ہے ،حکومت اس کیلئے 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دیدی۔کمیٹی کی منظوری کے بعدپٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو بڑھانے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔





































