
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئر مین وسابق صدر آصف علی زردداری نے جعلی اکاؤ نٹس کیس کی منتقلی
کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
مقدمےکی بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقلی کیخلاف اپیل سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائرکی ہے جس میں چیئر مین نیب اور بینکنگ کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،وہ سیاسی انتقام کے مقدمات میں جیل میں بھی رہے ،مگر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے بری ہوئے،ایف آئی اے نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں
میں تحقیقات شروع کیں توآصف زرداری کو عبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا۔آصف زرداری نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کی تحقیقات کروائیں،کیس بینکنگ کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں دیا۔ صرف نیب کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا،سپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح کرکےکیس بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت منتقل کیا گیا۔
کیس بینکنگ کورٹ کے دائرے میں آتا ہے لہذاکیس کی احتساب عدالت منتقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔





































