
کراچی (رپورٹ:یاسمین صدیقی )اوبراورکریم سمیت نجی ٹرانسپورٹ کی چاندی ہوگئی ۔عید الفطر پرمنہ مانگے کرائے وصول کیے گئے۔غریب عوام
شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،میٹھی عید پر مہنگی ٹرانسپورٹ کے باعث اپنے عزیزوں سے ملنے کی خواہش پھیکی رہ گئی ۔
عید الفطر پر ماضی کی طرح اس بار بھی ٹرانسپورٹ مافیا نے عید الفطر پر منہ مانگے کرائے وصول کیے ،صدرسے ناظم آباد کا کرایہ 250بنتا ہے 500روپے وصول کیا گیا ،کورنگی سے سرجانی ٹاؤن کا کرایہ عام دنوں میں 450سے500لیا جاتا ہے ،عید الفطر پر 700وصول کیا گیا،اسی طرح سی ویو سے کورنگی کراسنگ کا سفربمشکل 200روپے بنتا ہے ،ساڑھے 3سوتک طلب کیا گیا،اسی طرح اوبر اورکریم کی ریٹ بھی 100سے200روپے تک بڑھا دیئے گئے۔
صورتحال سے آٹو رکشااورسستی سواری سمجھ کراوبر اورکریم میں سفر کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شہر میں عید الفطر پر سڑکو ں پر رش رہا ،جس سے اوبر اورکریم میں سفر کرنے والوں کو پیک فیکٹر اورجا بجا ٹریفک جام کی وجہ سے بھی ویٹنگ چارجز کو بوجھ بھگتنا پڑا۔
غریب شہریوں نے صوررتحا ل پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا کا شہر پر راج ہے ،ہر شخص نے عیدی کے نام اپنے ریٹ طے کررکھے ہیں اورمنہ مانگے کرایہ وصول کرکے شہریوں کو لوٹا جا ر ہا ہے،عید کے موقع پر خوشیاں منانا اور عزیز واقارب سے ملتا مشکل بنادیا گیا ہے جو ظلم ،انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،انہوں نے حکومت اورمحکمہ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ معالملے کا نوٹس لیں ۔




































