
اسلام آباد:حکومت نے متحدہ حزب اختلاف کی احتجاجی تحریک کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور سخت ردعمل دینے کا
فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرسربراہی حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے حالیہ کامیاب دورہ امریکا پراعتماد میں لیا۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ شرکا نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں سے کہا کہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں،کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔




































