
کراچی(رنگ نوڈیسک)سرکاری اسکولوں میں کنڑیکٹ پر کام کرنے والےاساتذہ نےسندھ حکومت کے
خلاف احتجاج کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
کنڑیکٹ پر کام کرنےوالے اساتذہ نےمستقل نہ کرنے پر سندھ حکومت کے خلاف پریس کلب کےباہر احتجاج کیا تھا۔جہاں سےمظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی ۔پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے روکنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی اورواٹر کینن کا بھی استعمال کیا، جس کے باعث ایک استادبےہوش ہوگیا۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کےلیے شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ پولیس نے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا ہے۔




































