
اسلام آباد(ویب ڈیسک )تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن پر وزیراعظم عمران خان ایک
روزہ دورہ ایران کے بعد آ ج منگل کو سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرما نرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔





































