
لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس رکھنے کا فیصلہ کر
لیا ہے ،جبکہ فیس 2 تا 5 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں 2 سے 3منزلہ ملاقاتی شیڈز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جن میں بلٹ پروف شیشے اور انٹر کام لگائے جائیں گے۔ ملاقاتی اور قیدی انٹرکام کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے۔ملاقاتی اگر قیدی کو کچھ دینا چاہیں تو وہ باقاعدہ چیک ہونے کے بعد اسی وقت دیا جا سکے گا۔





































