
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہےکہ بھارت ایک دن کے لئے غیر ملکی میڈیا اور
سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں لے کر جائے،دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے دلوں میں پاکستان بستا ہے،
غیر ملکی سفارت کاروں نے لائن آف کنٹرول پہنچ کرجورا بازار کا دورہ کیا،دکان داروں سے ملاقات کی، بھارتی گولہ باری سے ہونے نقصان کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نے بتایا کہ 2018 میں بھارت نے 3 ہزار38بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ،اسی سال بھارتی فائرنگ سے58 شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اب تک2019 میں بھارت نے 2ہزار608 مربتہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ،رواں سال بھارتی فائرنگ سے اب تک 44شہری شہید اور 203زخمی ہوئے۔
بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا ایل سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹ ،پاک فوج نے آج پاکستان میں غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنروں لائن آف کنٹرول پر نو سہری ،شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر کا دورے بعد بے نقاب کر دیا۔
بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار اور سفارتکار ایل او سی جانے کے لئے نہیں بہنچا ، اور نہ ہی پاکستان میں متین بھارتی ناظم الا مور گورو اہلووالیا دعوت دیےءجانے کے باو جود لائن آف کنٹرول پہنچے۔




































