
لاہور( ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی
ہے،ضمانت طبی بنیادوں ہر منظور کی گئی ۔
سابق وزیر اعظم کی فوری ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ،درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف شوگر اورہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں ۔ان کے گردے بھی خراب ہیں ،ان کا دوبارآپریشن ہوچکا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد بڑھا کر دس کر دی ہے ،مگر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ نواز شریف کو کیا بیماری ہے ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنادیا اور نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔




































