
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان
سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گی، پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کوسراہا،انہوں نے کہا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بل گیٹس فانڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان بہتر مستقبل کے لئے پرعزم ہے۔




































