
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر
سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیںوہ جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
معاون خصوصی اطلاعات او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔
روانگی سے قبل اپنی گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کے خلاف آواز اٹھاؤں گی۔




































