
اسلام آباد( ویب ڈیسک :فوٹو ،فائل )وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کا بینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کی نئی سمری پیش کی گئی جسے متفقہ منظور کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سمری منظوری کیلئے صدرمملکت کو بھیج دی گئی ہے ۔





































