
راولپنڈی(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والدمحمد خان کے انتقال
پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اطہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ تعالی محمد خان کو جنت میں اعلیٰ ترین مقام عطاء فرمائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔




































