
دبئی(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل
کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی گزشتہ رات طبیعت بگڑی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو امریکن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔




































