
پشاور (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا اصل مقصد وہاں کے
عوام کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر سہولیات فراہم کرنا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں یہاں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔
پشاور دورے کے موقع پر خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انضمام کا عمل کو کامیابی سے آگے بڑھاناپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
ملاقات میں گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اورسینئر افسران بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہیںِ، انضمام شدہ علاقوں میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دیں جس کی وجہ سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی
نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت اس پہلو پر خصوصی توجہ دے تاکہ صوبے میں موجود سیاحت کے استعداد کو برﺅے کار لایا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لیے اب ہمارے اوپر زیادہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کریں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے جس کی وجہ سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔





































