
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس میں طب کے
شعبہ سے وابستہ رضاکاروں کی تعداد 17 ہزار ہے جن میں سے 1800 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہیں۔
یہ بات انہوں نے ٹائیگر فورس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرکہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ایس او پیز پر عملدرآمد کر سکیں، کورونا کتنے عرصہ رہے گا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں طب کے شعبہ سے وابستہ رضاکاروں کی تعداد 17 ہزار ہے جس میں سے 1800 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ایس او پیز پر عملدرآمد کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ا سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بھی ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔




































