
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا بیماری کا کوئی علاج نہیں، اس وباء کو احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی
شکست دی جاسکتی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس مرض سے بچنے کیلئے ایس او پیز کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
انہوں یہ بات۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن سے مرض کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاٹ سپاٹ ان علاقوں کو قرار دیا گیا ہے جہاں وباء کا پھیلاؤ زیادہ ہے ہاٹ سپاٹ ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کررہے ہیں ان علاقوں میں حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے۔
میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالات بالکل قابو میں ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے پاس اس وقت ایک ایسی قیادت ہے جو تمام چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہے جہاں تک سیاسی باتوں کا تعلق ہے تو وہ چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں دوبارہ ٹیسٹنگ سے ثابت ہوا کہ وباء کا پھیلاؤ کم ہوا ہے۔





































