کراچی ( رپورٹ :زین صدیقی ) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک کی اووربلنگ ،اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف
دھرنا جاری ہے ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن دھر نے کی قیادت کررہے ہیں ،دھرنے میں شہریوں اورکارکنان جماعت اسلامی کی بڑی تعدادموجود ہے ۔دھرنے کے شرکا چور ہے چور ہے کے الیکٹرک چور ہے ،کے ای کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ،جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھر نا ہوگا اور کے الیکٹرک تانبا چور کے نعرے لگا رہے تھے۔
جماعت اسلامی کے دھر نے میں ایک طرف کی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے ،جبکہ رہنماؤں نے پرامن دھرنے کا اعلان کیاہے ،دھرنے میںآمد پر حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کے الیکٹرک شہریوں پر ظلم کررہی ہے ،12سے 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی کیلئے بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے ۔یہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیتی ہے تو ہم دھرنا ختم کردیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری اوراعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔