
کراچی ( رنگ نو ڈٹ کام ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے دن بھر رہنے والی شدید گرمی کا زور
ٹوٹ گیا ،مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،جمعہ کی شام ساڑھے چار بجے کراچی کے مختلف علاقوں ،سہراب گوٹھ ،کریم آباد ،لیاقت آباد،کورنگی ،لانڈھی ،صدر ،گورمندر ،ایم جناح روڈ ،ملیر ،شاہ فیصل ،ایئر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میںشروع ہو گئی اور کافی دیر تک جاری رہی ۔بارش کے باعث دن بھر رہنے والا شید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بار ش اللہ کی رحمت ہے ،بارش سے ہم نے سکھ کا سانس لیا ہے ،کراچی میں شدیدگرمی ہے ،ہم گرمی سے گھبرائے ہوئے تھے ،شہریوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔





































