
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان
مصطفی یرداکل نے ملاقات کی۔ اس موقع پردوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ترکی امت اسلامیہ کا اہم ملک اور پاکستان کو بھائیوں کی طرح عزیز ہے،صدر اردوان نے پاکستان اور پنجاب میں ترقی، عوام کی بہتری کے لئے منصوبوں میں قابل قدر تعاون کیا،پاکستان اور ترکی امت کے مفادات، اتحاد اور مضبوطی کے لئے دو اہم شراکت دار ہیں۔
ا نہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کا اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام اور امت کے دشمن چاہتے ہیں کہ اسلامی دنیا باہمی انتشار اورتنازعات میں الجھ جائے،صدر اردوان نے اپنے اقدامات، اصلاحات اور انتظامات سے ترکی کو نیا چہرہ دیا ہے۔ شہباز ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو صحت یاب ہونے پر مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ترکی دو دل ایک دھڑکن کی طرح ہیں۔ترک سفیر نے وزیراعلی کے طورپر پنجاب میں تعمیر وترقی کا سفرتیز کرنے پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کو سراہتاہوں۔




































