
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر
شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہے،پہلی بار کوئی حکومت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔ پہلے بیانیہ تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی اب بیانیہ ہے نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے کسی وزیر کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔ سستی بجلی کیلئے پن بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔،ہم نے کوشش کی ہے کہ اصولوں کے مطابق اپنے فرائض نبھائیں، ہم احتساب، شفافیت، خود احتسابی اور میرٹ کے لئے کوشاں ہیں،گزشتہ ادوار میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ انتہائی کم تھا، ہماری کوشش ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپلائیڈ سائنس کی طرف لے کر آئیں،اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکہ مفادات کونسل بہت اہم فورم ہے،وزارت بین الصوبائی رابطہ سی سی آئی کو سیکرٹریٹ فراہم کرتی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں اصلاحات لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔ اچھی خبریں اپوزیشن کے لئے بری خبریں ہیں، اپوزیشن ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلا رہی ہے۔، وزیراعظم نے کہا کہ مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے، ہم مافیاز کی نمائندگی کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہے، قو م کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ اصولوں کے مطابق اپنے فرائض نبھائیں، ہم احتساب، شفافیت، خود احتسابی اور میرٹ کے لئے کوشاں ہیں، شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے، پہلی بار کوئی حکومت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا، کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی، ہم نے آڈٹ کے ذریعے 12 ارب 56 کروڑ روپے کی ریکوری کی، وزارت مواصلات نے پہلی بار ای بلنگ کا آغاز کیا، ہم نے سڑکیں بنائیں اور48.2فیصد زیادہ کام کیا، این ایچ اے کا ریونیو53ارب سے بڑھا کر 103ارب روپے پر چلا گیا۔ رواں سال ہمارے 8 منصوبوں پر کام شروع ہوگا،خیبرپختونخوا کی تمام سڑکوں پر 1122 اور منی آپریشن تھیٹر میسر ہوگی۔





































