
کراچی ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کو گورنرہاوس میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے پارٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد
مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں وفاقی وزیر امین الحق اور فیصل سبزواری شامل تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل۔وفاقی وزرا اسد عمر۔علی زیدی اور پی ٹی آئی کے رہنمابھی وجود تھے۔اس ملاقات میں کراچی کے مسائل۔ترقیاتی منصوبوں۔ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے تمام مسائل کو سنا اور ان کو بتدریج قانون کے مطابق حل کرنے کا اعادہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ حکومت کو اپنی زمہ داری کرنا ہوگا۔کے فور اور ایس تھری کا منصوبہ پر بھی بات ہوئی ہے۔
کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملے پر بھی تفصیلات بات ہوئی ہے۔کچھ چیزیں ایک سال میں اور کچھ منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے۔منصوبے تین سال میں مکمل کرنے کے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔کراچی سیمت سمدھ بھر میں غیر معامولی بارش کے بعد ہونے والے نقصانات ہر بھی بات ہوئی ہے۔وزیراعظم کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملے کو دیکھے گی۔تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل حل کرنے ہر ایک پیچ ہر ہیں۔وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے مسائل حل کرے گی۔کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکچ کا اعلان ہواہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نی کہاکہ کراچی میں گیارہ سو ارب کے ترقیاتی منصوبے کا پلان کا وعدہ کیا گیا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہوں کراچی کئی سو ارب روہے جمع کراتا ہے۔جو بھی وعدہ کیے گئے ہیں وہ کراچی کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی ایڈمنسٹریٹر کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر غیر جانبداری کے ساتھ مسائل حل کریں۔





































