
لاہور ( ویب ڈیسک )پی ڈی ایم نے جنوری کے آخر میں اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔
مینارپاکستان پر اتوار کی رات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے ۔عوام کو ان کا حق حکمرانی دلائیں گے ۔اداروں سے کہتا ہوں کو عوام کو راستہ دیں ۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سخت سردی میں لاہوری جلسے میں آئے شکریہ دا کرتی ہوں ۔جعلی حکومت اب نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا حکومت نے مہنگائی دی ،گھروں اور ملازمتوں کو جو اعلان کیا تھا وہ وعدہ کہا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر گیا ۔فون کال کرنا بند کریں اب اس حکومت کو گھر جانا ہو گا ،وزیر اعظم سے چھین کر استعفی لیں گے ،لانگ ما رچ کریں گے۔جلسے سے محمود اچکزئی،اخترمینگل و دیگر رہنما و¿ں نے بھی خطاب کیا ۔




































